ابنا: ذرائع کےمطابق محمد یونس نے اتوار کو کابل میں ایک اجلاس میں دہشتگردوں کی جانب سے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خلل ڈالنے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی دفاعی اور سیکورٹی طاقتوں کو حکام کی مدد حاصل ہونی چاہیئے۔ محمدیونس قانونی نے افغانستان کے تمام سیکورٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے دور کی مانند ہی دوسرے مرحلے میں بھی اپنی غیرجانبداری برقرار رکھیں اور سیکورٹی قائم کرنے کی کوشش کریں۔پروگرام کے مطابق افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلےمیں جو چودہ جون کو ہوگا، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمدزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
.......
/169